کمپنی کا تعارف
پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمٹیڈ (پیپکو) جدید ترین اندرون ملک پائپ لائن نظام کے ذریعے کراچی کی بندرگاہ سے ملک بھر میں صاف شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ترسیل کا انتظام کرتی ہے۔ کمپنی کے حصص کی ملکیت کا تناسب درج ذیل ہے۔
پیپکو پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD )کی ترسیل کے نظام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور کراچی سے شکارپور اور محمود کوٹ تک HSD کی ترسیل کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہے۔ کمپنی پورٹ قاسم اور کیماڑی کے ساتھ PRL ، NRL اور PARCO سے باہم منسلک ہے۔ پیپکو متعدد ذرائع سے درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار شدہ تیل کی مصنوعات وصول کرنے اور انہیں مختلف مطلوبہ مقامات تک پہنچانے کی صلاحیت اور گنجائش کی حامل ہے۔ کمپنی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ملک میں ترسیل سب سے قابل اعتماد ، مؤثر ، سستااور ماحول دوست ذریعہ ہے۔
- وائٹ آئل پائپ لائن نے مارچ 2015 میں تجارتی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا ، جو 786 کلو میٹر طویل 26" قطر کی اندرون ملک پائپ لائن ، اسٹوریج ٹینکس، پمپس اور دیگر ملحقہ سہولیات پر مشتمل ہے۔
- سسٹم کی موجودہ نقل و حمل کی گنجائش 8 ملین ٹن سالانہ ہے جسے آگے چل کر حسب ضرورت 12 ملین ٹن سالانہ بڑھایا جا سکتا ہے۔
- موجودہ طور پر پیپکو سسٹم کے ذریعے 5 ملین ٹن ڈیزل سالانہ کی نقل و حمل کی جاتی ہے۔
- کمپنی کے ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی ترسیل کو براستہ پائپ لائن یقینی بنایا جو اس سے قبل 4000 سے زائد ٹینکرز کے ذریعے کی جاتی تھی اور کراچی سے اندرون ملک HSD کی ترسیل کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔
- پیپکو نے ملک کو 0.221 ملین ٹن صاف تیل کی ذخیرہ گاہ فراہم کی ہے جس کی بدولت ترسیل کا اضافی تحفظ ممکن ہوا ہے۔
- پیپکو نے PARCO کے ساتھ ایک آپریشن اور مینٹی نینس (O&M ) معاہدہ کیا ہے جو پیپکو اور پارکو کے درمیان تکنیکی اور انتظامی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیتا ہے اور جس کے نتیجے میں پائپ لائن کا انتہائی پیشہ ورانہ اور کم خرچ انتظام ممکن ہوتا ہے۔