English

وائٹ آئل پائپ لائن سسٹم

پاکستان میں صنعتی ترقی اور ترقی پزیر زرعی شعبے کو برقرار رکھنے کیلئے تیل کی ترسیل میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ بذریعہ روڈ آئل کی ترسیل کشیدگی ، تاخیر ، حادثات ، روڈ کی خرابی اور ماحولیاتی خدشات کا باعث بن رہا ہے ، خاص طور پر شہری علاقوں میں جہاں توانائی کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ان مسائل کا بہترین حل تیل کی مصنوعات کی بذریعہ پائپ لائن ترسیل ہے۔ جبکہ بذریعہ پائپ لائن تیل کی کی ترسیل سے ماحولیات پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اسی طرح ، وائٹ آئل پائپ لائن نے کیماڑی سے محمودکوٹ اور اس سے آگے تک 4000 ٹرکوں کی نکل و حرکت کو بھی کم کر دیا ہے۔