پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمٹیڈ (پیپکو) جدید ترین اندرون ملک پائپ لائن نظام کے ذریعے کراچی کی بندرگاہ سے ملک بھر میں صاف شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ترسیل کا انتظام کرتی ہے۔ کمپنی کے حصص کی ملکیت کا تناسب درج ذیل ہے۔
پاک عرب ریفائنری لمٹیڈ | 51% |
شیل پاکستان لمٹیڈ | 26% |
پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمٹیڈ | 12% |
ٹوٹل پارکو مارکیٹنگ لمٹیڈ | 11% |
پیپکو پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD )کی ترسیل کے نظام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور کراچی سے شکارپور اور محمود کوٹ تک HSD کی ترسیل کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہے۔ کمپنی پورٹ قاسم اور کیماڑی کے ساتھ PRL ، NRL اور PARCO سے باہم منسلک ہے۔ پیپکو متعدد ذرائع سے درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار شدہ تیل کی مصنوعات وصول کرنے اور انہیں مختلف مطلوبہ مقامات تک پہنچانے کی صلاحیت اور گنجائش کی حامل ہے۔ کمپنی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ملک میں ترسیل سب سے قابل اعتماد ، مؤثر ، سستااور ماحول دوست ذریعہ ہے۔